بھٹکل:25؍جنوری (ایس او نیوز) کرناٹکا قانونی خدمات بورڈ ، ضلع قانونی خدمات بورڈ کاروار، تعلقہ قانونی خدمات کمیٹی بھٹکل ، وکلاء تنظیم بھٹکل، تعلیمات عامہ بھٹکل ، ابھیوجنا بھٹکل کے اشتراک سے مقامی عدالت کے احاطے میں یوم رائے دہندگان پروگرام کا کارگزار سول جج پورنیما نے افتتاح کیا۔
اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت ذات پات، دھرم، نسل کی سیاست سے پچھڑ رہاہے، اس سلسلے میں رائے دہندگان کو بیدار ہونے کی ضرورت ہے۔ وکیل دھنیا کمار جین نے خصوصی مقالہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ باشعور رائے دہندگان سے ہی ایک مضبوط ومستحکم حکومت کی تشکیل ممکن ہوگی۔ ووٹروں کی ذمہ داری ہے کہ ان کا ووٹ کسی مجرم کی جائیداد بننے نہ دیں۔ پردھان سول منصف کرشنا راج کے ، ایڈیشنل سول جج ناگیندر ، معاون پراسکیوٹر اندرانائک موجود تھے۔ وکیل ایم ٹی نائک نے استقبال کیا تو وکیل آرجی نائک نے شکریہ اداکیا۔ وکیل جی ٹی نائک نے نظامت کی۔